اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی آج آندھرا پردیش میں روڈ شو اور انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے - Lok Sabha Election 2024

لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے پیش نظر ریاست میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ پی ایم مودی آج یہاں روڈ شو اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے تلنگانہ کے کریم نگر میں بھی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کریم نگر ضلع کے ویمولواڈا میں سری راجا راجیشورا سوامی دیوستھانم میں پوجا بھی کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 10:55 AM IST

Updated : May 8, 2024, 12:09 PM IST

جلسہ عام سے خطاب کریں گے
پی ایم مودی آج آندھرا پردیش میں روڈ شو (Etv Bharat)

امراوتی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو آندھرا پردیش کے انّامَیّا ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے اور این ٹی آر ضلع کے وجئے واڑہ میں روڈ شو کریں گے۔ یہ میٹنگ راجامپیٹ کے قریب کلیری میں دوپہر تقریباً 2 بجے مقرر ہے، جبکہ وجئے واڑہ کے بندر روڈ پر واقع اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم سے تقریباً 5 بجے روڈ شو شروع ہونے کی امید ہے۔

آندھرا پردیش بی جے پی نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آئیے ہم اپنے وزیر اعظم کا استقبال کریں جو آندھرا کے لوگوں کی امنگوں کی تکمیل کا یقین دلانے کے لیے راجامپیٹ آ رہے ہیں۔" بدھ کی عوامی میٹنگ 13 مئی کو ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے جنوبی ریاست میں پی ایم مودی کی تیسری عوامی میٹنگ ہوگی۔

یہ میٹنگ راجامہیندرورم اور اناکاپَلّی میں منعقدہ دو حالیہ میٹنگوں کے تناظر میں ہوئی ہے، اس سے قبل 16 مارچ کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد 17 مارچ کو پالناڈو ضلع کے چِیلک لوریپیٹا منڈل کے بوپوڈی گاؤں میں این ڈی اے کی پہلی انتخابی میٹنگ ہوئی تھی۔

راجم پیٹا حلقہ سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار این کرن کمار ہیں۔ ان کا مقابلہ وائی ایس آر سی پی کے، پی متھن ریڈی سے ہوگا، جب کہ ٹی ڈی پی کے کے شِو ناتھ کا مقابلہ وجئے واڑہ لوک سبھا سیٹ پر حکمراں پارٹی کے اپنے بھائی کے سری نواس سے ہوگا۔

این ڈی اے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے تحت، ٹی ڈی پی کو 144 اسمبلی اور 17 لوک سبھا سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں، جب کہ بی جے پی چھ لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ جن سینا دو لوک سبھا اور 21 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 8, 2024, 12:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details