ماسکو: روس نے اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریدر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر روس میں ہیں جہاں پر انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سامنے کئی مسٔلوں کو اٹھایا ہے۔ ان میں سے ایک مسٔلہ یہ بھی ہے کہ جو بھارتی لوگ روسی فوج میں بطور معاون کام کر رہے ہیں ان کو واپس بھارت بھیج دیا جائے۔ دونوں لیڈران کے درمیان اس مسٔلے پر اتفاق رائے قائم ہو گئی ہے اور روس جلد ہی اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو واپس وطن بھیجے گا۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی رات روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
روس اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ اپنی فوج میں شامل تمام بھارتیوں کو واپس بھیج دیگا۔ اس بات پر عمل آوری جلدی ہی کی جائے گی۔