اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این ڈی اے نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کردیا - PM Modi Stakes Claim To Form Government

PM Modi Stakes Claim To Form Government وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے نئی حکومت تشکیل دینے کےلئے دعویٰ پیش کردیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 6:30 PM IST

Updated : Jun 7, 2024, 6:46 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نئی دہلی: این ڈی اے نے نئی حکومت سازی کا دعویٰ صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کردیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی اور این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا۔ آج شام وزیراعظم نریندر این ڈی اے میں شامل دیگر لیڈروں کے ساتھ ملکر راشٹر پتی بھون پہنچ کر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور ان کے سامنے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

قبل ازیں نریندر مودی کو بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کے لیڈر کے طور پر منتخب کرنے سے متعلق قرارداد کو تمام اتحادی شراکت داروں نے متفقہ طور منظوری دے دی۔ نریندر مودی کو این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈران ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد مودی نے راشٹرپتی بھون جاکر اپنا اور وزرا کونسل کا استعفیٰ صدر جمہوریہ کے حوالہ کیا تھا اور 17 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ مرمو نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک وزیراعظم کے عہدہ پر برقرار رہنے کی ہدایت دی تھیں۔

Last Updated : Jun 7, 2024, 6:46 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details