اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ نریندر مودی وارانسی سے پچھلے 10 سالوں سے ایم پی ہیں لیکن انہوں نے وہاں کے کسی گاؤں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کسان سے پوچھا کہ وہ کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔

Priyanka Gandhi
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا (آئی اے این ایس)

By PTI

Published : May 12, 2024, 6:20 PM IST

رائے بریلی(اتر پردیش): کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیر لوگوں کو دے رہے ہیں۔

اپنے بھائی اور کانگریس کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، نریندر مودی وارانسی سے پچھلے 10 سالوں سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن انہوں نے وہاں کے کسی گاؤں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کسان سے پوچھا کہ وہ کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجکاری بذات خود بری چیز نہیں ہے لیکن اگر وزیراعظم ملک کی ساری دولت چار یا پانچ امیر لوگوں کو دے دیں تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ آج ملک کے کوئلہ، بجلی، بندرگاہیں اور ہوائی اڈے سبھی وزیر اعظم کے دوستوں کے پاس ہیں۔

سابق وزرائے اعظم اور کانگریس قائدین راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل پوچھے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم بڑے بڑے پروگرام منعقد کرتے ہیں جہاں آپ کو بہت سے بڑے سرمایہ دار نظر آئیں گے لیکن ایک بھی غریب نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رائے بریلی ایک بار پھر کانگریس قیادت کی حمایت کے لیے تیار: پرینکا

ABOUT THE AUTHOR

...view details