اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز - PM Modi Bhutan Visit - PM MODI BHUTAN VISIT

Bhutan Highest Civilian Award وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز آرڈر آف ڈروک گیالپو حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ وزیر اعظم مودی کو بھارت بھوٹان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار شراکت داری کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

PM Modi Bestowed Bhutan's Highest Civilian Award Order Of The Druk Gyalpo'
وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز

By PTI

Published : Mar 22, 2024, 4:21 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 4:26 PM IST

تھمپو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز 'آرڈر آف دی ڈروک گیالپو' حاصل کیا، یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ حکومت کے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ یہ ایوارڈ وزیر اعظم مودی کو ہندوستان-بھوٹان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار شراکت اور بھوٹانی قوم اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے فوراً بعد ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا "بھوٹان کے ذریعہ 'آرڈر آف دی ڈروک گیالپو' ایوارڈ سے نوازا جانے پر فخر ہے۔ میں اسے 140 کروڑ بھارتیوں کے نام وقف کرتا ہوں،" ۔

بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نامگیل وانگچک نے وزیر اعظم مودی کو آرڈر آف دی ڈروک گلیالپو سے نوازا۔ اس اعزاز کا اعلان بھوٹان کے بادشاہ نے 17 دسمبر 2021 کو 114 ویں قومی دن کی تقریبات کے دوران کیا تھا۔ جمعہ کو وزیر اعظم مودی نے اس ایوارڈ کو اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران حاصل کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

اس سے پہلے دن کی شروعات میں ہمالیائی قوم میں پہنچنے کے چند گھنٹے بعد مودی نے کہا کہ وہ بھوٹانی لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ ان کے مطابق ان کے خوبصورت ملک میں یادگار استقبال کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ بھارت بھوٹان دوستی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مودی کے دورے کا مقصد بھوٹان کے ساتھ بھارت کے منفرد اور پائیدار تعلقات کو کنٹری نیبرہوڈ فرسٹ پالیسی کے حصے کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔

Last Updated : Mar 22, 2024, 4:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details