اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوکرین پہنچے وزیر اعظم مودی، صدر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے، بھارتی طلبہ پُرجوش - PM Modi visits Ukraine - PM MODI VISITS UKRAINE

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو یوکرین پہنچے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پی ایم مودی صدر ولادیمیر زیلینسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ 1991 میں ملک کے آزاد ہونے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

PM Modi visits Ukraine
یوکرین پہنچے وزیر اعظم مودی (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 12:19 PM IST

کیو: وزیر اعظم نریندر مودی جنگ کے درمیان آج جمعہ کو یوکرین کے دارالحکومت کیو پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ جنگ کو روکنے کے لیے پرامن حل پر بات کریں گے۔ اس سے قبل وہ پولینڈ کے دو روزہ دورے پر تھے۔ کچھ دیر بعد پی ایم مودی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے۔ غور طلب ہے کہ مودی صدر زیلینسکی کی دعوت پر یوکرین کے دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم مودی کا کیو کا دورہ ان کے ماسکو کے دورے کے تقریباً چھ ہفتے بعد ہوا ہے، جس پر امریکہ اور بعض مغربی اتحادیوں نے تنقید کی تھی۔ 1991 میں یوکرین کی آزادی کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اپنے یوکرین کے دورے سے قبل پی ایم مودی نے کہا کہ میں صدر زیلینسکی کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے خیالات کا تبادلہ کرنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے موقع کا منتظر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوست اور شراکت دار کے طور پر ہم امن اور استحکام کی امید رکھتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی 'ریل فورس ون' ٹرین سے پولینڈ سے کیو پہنچے، جس میں تقریباً 10 گھنٹے لگے۔ واپسی کا سفر بھی اتنا ہی طویل ہوگا۔

بھارت نے ابھی تک یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہیں کی ہے اور وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے جنگ کے حل کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی وارسا سے روانہ ہونے سے پہلے مودی نے کہا کہ ان کا پولینڈ کا دورہ خاص رہا ہے۔ ان کا پولینڈ کا دورہ گزشتہ 45 سالوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پولینڈ کا پہلا دورہ تھا۔

  • بھارتی طلبہ وزیر اعظم مودی کے دورے سے پرجوش:

وزیر اعظم مودی کے یوکرین کے دورے کی وجہ سے وہاں موجود بھارتی طلبہ میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیو میں پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ ایک بھارتی طالب علم نے کہا کہ ہم وزیر اعظم مودی کی یہاں آمد پر پرجوش ہیں۔ حکومت ہند آپریشن گنگا کے وقت سے یہاں بھارتی طلبہ کی مدد کر رہی ہے۔ ایک اور طالب علم نے کہا کہ ہم وزیر اعظم مودی سے ملنے کو بہت پرجوش ہیں۔ یہاں ہمیں ان سے ملنے کا موقع ملے گا اور اگر ممکن ہو سکے تو ان سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولینڈ: یوکرین جانے سے پہلے مودی کا پیامِ امن، کہا 'یہ جنگ کا دور نہیں'

وزیر اعظم مودی پولینڈ اور یوکرین کے تاریخی دورے پر روانہ، جانیے ایجنڈا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details