اردو

urdu

مخصوص تیر انداز شیتل دیوی الیکشن کمیشن کی پہلی قومی آئیکون بنیں

الیکشن کمیشن نے مخصوص تیر انداز شیتل دیوی کو جسمانی طور پر چیلنجوں کا سامنا کررہے ووٹرز کی سہولت کے لئے کی جانے والی پہل کی تشہیر کے لئے اپنا قومی سفیر (آئیکون) مقرر کیا ہے۔

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 8:01 PM IST

Published : Mar 17, 2024, 8:01 PM IST

Updated : Mar 18, 2024, 10:46 AM IST

مخصوص تیر انداز شیتل دیوی الیکشن کمیشن کی پہل کی قومی آئیکون بنیں
مخصوص تیر انداز شیتل دیوی الیکشن کمیشن کی پہل کی قومی آئیکون بنیں

نئی دہلی:تیر انداز شیتل دیوی کی الیکشن کمیشن کے قومی سفیر (آئیکون) کے طور پر تقرری کا اعلان راجدھانی میں کمیشن کے ذریعہ انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے اشتراک سے منعقدہ کرکٹ میچ کے موقع پر کیا گیا۔ ہفتہ کو کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد کمیشن کی جانب سے انتخابات میں شمولیت اور ووٹنگ مشین تک پہنچنے میں لوگوں کی آسانی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو اجاگر کرنا تھا۔

اتوار کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اس پروگرام میں چیف الیکشن کمشنرمسٹرراجیو کمار اور الیکشن کمشنر گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو موجود تھے۔ اس انعقاد میں کرکٹر نکھل چوپڑا کو بھی ڈی ڈی سی اے اور آئی ڈی سی اے کے عہدیداروں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتے کے روز 18ویں لوک سبھا کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن نے جسمانی چیلنجوں کا سامنا کرنے والے ووٹروں کے لیے پولنگ اسٹیشن پر وہیل چیئر، ریمپ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں تک رسائی میں مدد کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مسٹرکمار نے کہا کہ 40 فیصد سے زیادہ معذوری والے مخصوص ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت کا بھی اختیار دیا جائے گا۔ اس کے لیے انہیں خصوصی پرچیاں دی جائیں گی۔ کمیشن نے ہر پولنگ اسٹیشن سے منسلک فہرست میں مخصوص ووٹرز کی شناخت کے لیے پہل کی ہے اور ان کی سہولت کے لیے انہیں گراؤنڈ فلور بوتھ پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق جسمانی طور پر مخصوص ووٹرز کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے کے لیے گاڑی کی سہولت اور نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط کی سلپس جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

مزید پڑھیں: Anand Mahindra On Sheetal Devi آنند مہندرا نے گولڈ میڈلسٹ شیتل دیوی کی ستائش کی

LG Interacts With Para Archers: منوج سنہا نے کی تیر انداز شیتل دیوی، راکیش کمار سے خصوصی ملاقات

Last Updated : Mar 18, 2024, 10:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details