نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو کے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے لیے راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے مواخذے کا نوٹس دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو کے مواخذے کے لیے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 55 ارکان پارلیمنٹ نے نوٹس پر دستخط کیے ہیں۔
وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں جسٹس شیکھر یادو نے مسلم کمیونٹی کے خلاف سخت تبصرے کیے تھے۔ جسٹس یادو کے ریمارکس کو عدالتی اخلاقیات کی خلاف ورزی، غیر جانبداری اور سیکولرازم کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔