نئی دہلی: لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن نیٹ پیپر لیک معاملے پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن اس معاملے میں مرکزی وزارت تعلیم کو گھیر رہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ، یہ بات پورے ملک پر عیاں ہے کہ ہمارے امتحانی نظام میں نہ صرف نیٹ بلکہ تمام بڑے امتحانات میں بہت سنگین مسئلہ ہے۔ وزیر (دھرمیندر پردھان) نے اپنے علاوہ سب کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ وہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس کی بنیادی باتوں کو سمجھتے ہیں۔
راہل گاندھی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر سے پوچھا کہ ، چونکہ یہ (NEET) ایک سنگین معاملہ ہے، اس لیے آپ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
اس پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ، ''صرف شور مچانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جائے گا۔ انھوں نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک کے امتحانی نظام کو کوڑا کہے جانے کی مذمت کی۔