نئی دہلی: الیکشن کمیشن نئے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو انجام دینے کے لیے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ عام انتخابات 2024 کے لیے 16 مارچ کو جاری کردہ پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔
کمیشن نے جمعرات کو ایک ریلیز میں کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے گزٹ آف انڈیا میں ایک نوٹیفکیشن 12 اپریل 2024 کو جاری کیا جائے گا۔
ریلیز کے مطابق تیسرے مرحلے میں 7 مئی 2024 کو 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں اور مدھیہ پردیش کے 29 بیتول پارلیمانی حلقوں کے ملتوی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو گی۔انتخابات کے لئے تمام سیٹوں پر نامزدگی کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا 19 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 تاریخ کو ہو گی اور 22 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔