نئی دہلی: آج سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل روایت کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ، میرا پختہ یقین ہے کہ ملک ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ یہ سفر عوام کے آشیرواد سے جاری رہے گا۔
لوک سبھا الیکشن سے قبل پیش کئے جانے والا مودی حکومت کا آخری بجٹ اپوزیشن کے نشانے پر رہے گا۔ اپوزیشن انتخابات سے قبل حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہے گی۔ بجٹ اجلاس میں خاص طور پر اپوزیشن مہنگائی اور بے روزگاری کو فوکس کر سکتی ہے۔