اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

روی کشن میرے شوہر ہیں لیکن اب تک انہوں نے مجھے دنیا سے پوشیدہ رکھا: اپرنا ٹھاکر - Ravi Kishan - RAVI KISHAN

گورکھپور کے ایم پی اور اداکار روی کشن پر ممبئی کی ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے سنسنی خیز الزام لگایا ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ روی کشن نے اس سے شادی کی تھی لیکن اسے اب تک دنیا سے پوشیدہ رکھا۔

روی کشن میرے شوہر ہیں لیکن اب تک انہوں نے مجھے دنیا سے پوشیدہ رکھا: اپرنا ٹھاکر
روی کشن میرے شوہر ہیں لیکن اب تک انہوں نے مجھے دنیا سے پوشیدہ رکھا: اپرنا ٹھاکر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 10:55 PM IST

لکھنؤ: اداکار اور گورکھپور کے ایم پی روی کشن شکلا کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ ممبئی کی ایک خاتون نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں ممبر پارلیمنٹ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ روی کشن نے اس سے شادی کی تھی لیکن اسے اب تک دنیا سے پوشیدہ رکھا۔ روی کشن کے ساتھ خاتون نے اپنی اور اپنی بیٹی کی کئی تصاویر بھی دکھائی ہیں۔ خاتون نے شادی کے علاوہ کئی الزامات بھی لگائے اور کہا کہ وہ عدالت جائے گی۔ ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ روی کشن کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

1996 میں دوستوں کے سامنے کی تھی شادی:

ممبئی کی رہائشی اپرنا ٹھاکر نے پیر کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ روی کشن ان کے شوہر ہیں۔ اپرنا نے بتایا کہ 1995 میں وہ ممبئی میں بطور صحافی کام کرتی تھیں۔ وہ ایک تقریب میں گئی ہوئی تھی، جہاں اس کی ملاقات روی کشن سے ہوئی۔ تب سے دونوں ساتھ تھے۔

1996 میں روی کشن نے خاندان اور دوستوں کے سامنے منگل سوتر اور سندور لگا کر شادی کی۔ یہ شادی ممبئی میں ہی ہوئی تھی۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ روی کشن اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اب جلد ہی وہ اپنے حقوق کے حصول اور بیٹی کو اس کا حق دلانے کے لیے عدالت جائے گی۔

بیٹی کے حقوق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے:

اپرنا نے کہا کہ پچھلے 25 سالوں سے روی کشن نے کبھی بھی بیٹی کو اس کا حق دینے کی بات نہیں کی۔ اسے ہمیشہ پوشیدہ رکھا۔ یہ معاملہ کسی پر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ اسے اپنی بیٹی کے لیے کچھ کرنا ہے لیکن کبھی نہیں کیا۔

مزید کہا کہ پچھلے ایک سال سے بات کرنا بھی بند کر دیا۔ اس کے بعد اب مجھے قانونی کارروائی کرنی ہوگی۔ میں صرف اپنی بیٹی کے حقوق کے لیے لڑوں گی۔ بیٹی اب بڑی ہو گئی ہے۔ اسکول میں بھی بیٹی کے باپ کا نام نہیں لکھا گیا، صرف روی کشن کے اصرار پر۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ دوسرے لوگ یہ جانیں۔

کبھی باپ کا پیار نہیں ملا، کبھی مدد نہیں کی:

خاتون کے ساتھ آنے والی بیٹی نے کہا کہ مجھے کبھی باپ کا پیار نہیں ملا، وہ گھر آتے تھے۔ ہم ان سے ملتے تھے لیکن وہ چلے جاتے تھے۔ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتے تھے۔ میں نے ان سے کئی بار بات کی لیکن انہوں نے کبھی میری مدد نہیں کی۔ پچھلی بار مجھے 10 ہزار روپے کی ضرورت تھی۔ میں نے ان سے پیسے مانگے۔ لیکن انہوں نے مجھے پیسے نہیں دیے۔

اس کے علاوہ ایک بار میں نے ان سے فلموں میں آنے کی بات کی اور ان سے کہا کہ وہ کسی ڈائریکٹر سے بات کریں۔ انہوں نے وہاں بھی میری مدد نہیں کی۔ میں نے بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کے ساتھ ایک فلم کی ہے۔ جس میں میں نے ان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ مجھے اس فلم کے لیے بھی آڈیشن دینا پڑا۔ مجھے یہ فلم آڈیشن کے بعد ملی۔ میرے والد نے کبھی میری کسی طرح سے مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: کاسٹنگ کاؤچ پر بھوجپوری اداکار روی کشن کا چونکا دینے والا انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details