نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی رقم سے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی، 16 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دے کر ان کے خاندانوں کی زندگیاں بدلی جا سکتی تھیں اور 10 کروڑ کسان خاندانوں کے قرضے معاف کر کے بے شمار خودکشیوں کو روکا جا سکتا تھا۔
گاندھی نے کہا کہ اس رقم سے پورے ملک کو 20 سال کے لیے صرف 400 روپے میں گیس سلنڈر دیا جا سکتا تھا اور تین سال تک ہندوستانی فوج کے پورے اخراجات برداشت کیے جا سکتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی قبائلی اور پسماندہ سماج ہر نوجوان کی گریجویشن تک کی تعلیم مفت ہو سکتی تھی۔
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا، راہل - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
گاندھی نے کہا کہ اس رقم سے پورے ملک کو 20 سال کے لیے صرف 400 روپے میں گیس سلنڈر دیا جا سکتا تھا اور تین سال تک ہندوستانی فوج کے پورے اخراجات برداشت کیے جا سکتے تھے۔
راہل
Published : Apr 24, 2024, 5:04 PM IST
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی غیر مرئی ووٹروں سے ڈرتے ہیں: کھرگے
انہوں نے کہا ’’جو پیسہ ’ہندوستانیوں‘ کے درد کی دوا بن سکتا تھا، اسے ’اڈانیوں‘ کی ہوا بنانے میں خرچ کردیا گیا، اس جرم کے لیے ملک نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اب ہاتھ بدلے گا حالات، کانگریس ہر ہندوستانی کی ترقی کے لئے حکومت چلائے گی۔‘‘
یو این آئی۔