اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی - Rahul Gandhi on Modi - RAHUL GANDHI ON MODI

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔ وہ جس طرح سے داغدار لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ کیسے کوئی داغدار رہنما ان کی پارٹی میں جاتے ہی ایماندار ہو جاتا ہے۔ انڈیا اتحاد اس طرح کے اسکول کو ہمیشہ کے لئی بند کر دیگی۔

Rahul Gandhi on BJP
Rahul Gandhi on BJP

By UNI (United News of India)

Published : Apr 20, 2024, 2:51 PM IST

Updated : Apr 20, 2024, 3:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، "نریندر مودی ملک میں 'کرپشن کا اسکول' چلا رہے ہیں، جہاں وہ 'کرپشن سائنس' کے موضوع کے تحت 'چندے کا دھندہ' سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں"۔

جس طرح سے کانگریس کے کچھ لیڈروں نے ای ڈی کے ڈر سے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کو ڈرا رہی ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے بی جے پی نے جن لیڈروں کو داغدار لیڈر کہا تھا اور ان پر کاروائی کرنے کی بات کہی تھی مگر جب ان لیڈروں نے بی جے پی جوائن کی تب بی جے پی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، "جیسے چھاپے کے ذریعے کیسے چندے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، 'بیل اورجیل' کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، " بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی۔ اس پارٹی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس 'کریش کورس' کو لازمی کردیا ہے، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہيں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول پر پابندی لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔

Last Updated : Apr 20, 2024, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details