ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

موہالی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم، دو افراد کی موت، کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ - MOHALI BUILDING COLLAPSE

عمارت کے پاس میں کھدائی کا کام چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ عمارت گر گئی جس میں کئی لوگ دب گئے۔

موہالی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم
موہالی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2024, 7:51 AM IST

موہالی:سنیچر کی شام ایک کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں دب کر پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں فوج، این ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے حصہ لیا۔ دراصل منہدم عمارت کے پاس میں کام چل رہا تھا، جس میں کھدائی ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ عمارت گر گئی ہے۔ موہالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک پاریک نے کہا کہ پولیس نے عمارت کے مالکان پرویندر سنگھ اور گگندیپ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ اس کے اندر کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے اندر تقریباً لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ جائے حادثہ کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں جے سی بی مشینیں موقع پر نظر آ رہی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اردگرد کافی ہجوم جمع ہے۔

اس حادثے میں اب تک ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ خاتون کی ملبے سے نکالے جانے کے بعد موت ہو گئی۔ موقعے پر موجود ڈپٹی کمشنر ویراج ایس ٹڈکے نے بتایا کہ تھیوگ کی رہنے والی درشتی ورما کو ملبے سے نازک حالت میں نکالا گیا اور اسے سوہانا اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ضلع انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم (این ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں تین منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، سات لوگ اب بھی ملبے کے نیچے

دہلی کے کرول باغ میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے متعدد لوگ ملبہ میں پھنسے، 12 افراد کو بچالیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details