نئی دہلی: آنجہانی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس موقعے پر عوام کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات سے قبل ان کا آخری سفر کانگریس کے صدر دفتر سے شروع ہوا اور نگم بودھ گھاٹ پر ختم ہوا۔ آخری سفر میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی شامل تھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ کے ساتھ جسد خاکی کو لے جا رہے فوجی ٹرک پر موجود رہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے جسد خاکی کو تقریباً ایک گھنٹے تک کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا۔ یہاں کانگریس کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں نے بھی ان کا آخری دیدار کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن سنگھ کا انتقال جمعرات (26 دسمبر) کی رات دہلی کے ایمس اسپتال میں ہوا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں داخل کرایا گیا تھا۔
سونیا گاندھی نے آخری خراج عقیدت پیش کی:
سی پی پی صدر سونیا گاندھی نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد شروع ہوئے آخری سفر میں عوام اور کانگریس کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھرگے نے آخری خراج عقیدت پیش کیا:
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی کارکنوں کے آخری دیدار کے لیے جسد خاکی کو وہیں رکھا گیا۔
راہل اور پرینکا گاندھی نے آخری خراج عقیدت پیش کیا:
لوک سبھا لیڈر اور کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلی ریونت ریڈی نے آخری خراج عقیدت پیش کیا: