نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل اورنگ آباد مشرقی سیٹ سے آگے ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ اس دوران ابتدائی رجحانات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوار امتیاز جلیل اورنگ آباد ایسٹ سے آگے ہیں۔ یہاں بی جے پی، کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔
اورنگ آباد ایسٹ اسمبلی سیٹ کے امیدواروں کی بات کریں تو بی جے پی نے اس سیٹ سے ایک بار اتل ساوے کو ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے لاہو ہنمنتراؤ شیوالے میدان میں ہیں، جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل میدان میں ہیں۔