اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کچھ دیر میں عام انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آج سہ پہر 3 بجے عام انتخابات 2024 اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ یہ اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Lok Sabha Polls 2024
Lok Sabha Polls 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 6:48 AM IST

Updated : Mar 16, 2024, 2:51 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا آئندہ آج لوک سبھا انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ترجمان نے ایکس پر ایک پیغام میں جمعہ کو کہا ہے کہ "عام انتخابات 2024 اور کچھ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے پریس کانفرنس کل بروز ہفتہ، 16 مارچ کو سہ پہر 3 بجے منعقد کی جائے گی''۔

عام انتخابات کے لئے حکمراں پارٹی بی جے پی سمیت کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بی جے پی نے اب تک امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزراء پیوش گوئل، انوراگ ٹھاکر، پرہلاد جوشی، نتن گڈکری سمیت تمام سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا ہے۔

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے انتخابات کے لیے امیدواروں کی دو فہرستیں بھی جاری کی ہیں اور پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی کو کیرالہ کے وایناڈ حلقے سے میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے نکول ناتھ، گورو گوگوئی، کے سی وینوگوپال اور ویبھو گہلوت کو بھی میدان میں اتارا ہے۔

مزید پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کیلئے تلنگانہ بی جے پی میں تبدیلیوں کا آغاز

بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری ہے۔ جن میں اترپردیش کی سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، عام آدمی پارٹی، بھارت راشٹریہ سمیتی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 2:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details