اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک: یوگی آدتیہ ناتھ اور پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج - وزیراعظم مودی

کرناٹک پولیس نے یادگیری ضلع کے رنگا پیٹ میں رہنے والے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اس شخص پر سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعہ یوگی آدتیہ ناتھ اور پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ANI

Published : Mar 5, 2024, 12:00 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 12:14 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے یادگیری کے سُرپور پولیس اسٹیشن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کرناٹک پولیس نے یہ جانکاری دی۔ دھمکی آمیز پوسٹ شیئر کرنے والے شخص کا نام محمد رسول کدارے بتایا جا رہا ہے۔

کرناٹک کے یادگیری میں پولیس نے منگل کو کہا کہ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے محمد رسول کدارے نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کدارے سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یادگیری کے سُرپور پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 505 ایک بی اور 25 ایک بی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اپنے موبائل فون پر سیلفی ویڈیو بنانے والے محمد رسول کدارے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ناقابل فہم الفاظ کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد رسول کدارے یادگیری ضلع کے رنگا پیٹ کا رہنے والا ہے اور حیدرآباد میں مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر محمد رسول کدارے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 5, 2024, 12:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details