بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ہبلی فسادات کیس میں 106 لوگوں کی ضمانت کو منظوری دے دی۔ جسٹس سرینواس ہریش کمار اور جسٹس وینکٹیش نائک کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ 16 اپریل 2022 کو کرناٹک کے ہبلی شہر میں ایک اشتعال انگیز واٹس ایپ پر تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں ایک مسجد کے اوپر مذہبی پرچم کی فوٹو شاپ شدہ تصویر لہرائی گئی تھی۔
پولیس نے تشدد کے سلسلے میں 152 افراد کو گرفتار کیا تھا اور اس معاملے میں 12 مقدمات درج کیے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی 35 افراد کی ضمانتیں منظور کی تھیں جب کہ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیے گئے نابالغ لڑکوں کی بھی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔