اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانوڑ یاترا فرمان: امتیازی اور فرقہ وارانہ حکم: مولانا ارشد مدنی - Kanwar Yatra Order - KANWAR YATRA ORDER

اتر پردیش حکومت نے جمعہ کو ریاست بھر میں کانوڑ یاترا کے دوران راستوں میں کھانے کے اسٹالز، دھابوں اور ہوٹلوں کے مالکان کے نام ظاہر کرنے کا متنازعہ حکم کو بڑھا دیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ان کی ریاست میں بھی ایسی ہی ہدایات پہلے سے موجود ہیں۔ اسی معاملے پر مختلف سیاسی رہنماوں نے یوگی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Maulana Arshad Madani
Maulana Arshad Madani (Etv bharat)

By PTI

Published : Jul 20, 2024, 9:17 PM IST

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے ہفتے کے روز اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومتوں کے کانوڑ یاترا کے راستے کے تمام کھانے پینے والوں کو ان کے مالکان کے نام ظاہر کرنے کے حکم کو "امتیازی اور فرقہ وارانہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم تنظیم ہدایت کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیں گے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ حکم "مذہب کی آڑ میں سیاست کے نئے کھیل" کا حصہ ہے۔ مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مکمل طور پر امتیازی اور فرقہ وارانہ فیصلہ ہے اور ملک دشمن عناصر کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے حکم نامے کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جو کہ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مدنی نے کہا کہ جمعیت نے اس "غیر آئینی اور غیر قانونی" حکم کے قانونی پہلوؤں پر بات چیت کے لیے اتوار کو اپنی قانونی ٹیم کی میٹنگ طلب کی ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ "یہ پہلی کانوڑ یاترا نہیں ہے، یہ برسوں سے جاری ہے لیکن اس سے پہلے کبھی کسی شہری کو اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیا گیا، بلکہ یاترا کے دوران دیکھا گیا ہے کہ مسلمان کانوڑ یاتریوں کے لیے پانی اور لنگر کا انتظام کرتے رہے ہیں"۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاص کمیونٹی کو الگ تھلگ کرنے اور شہریوں کے درمیان تفریق اور نفرت پھیلانے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی ہے۔

مظفر نگر پولیس کی جانب سے کانوڑ یاترا کے راستے کے تمام کھانے پینے والوں سے ان کے مالکان کے نام ظاہر کرنے کے لیے کہے جانے کے چند دن بعد اتر پردیش حکومت نے جمعہ کو ریاست بھر میں متنازعہ حکم کو بڑھا دیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ان کی ریاست میں بھی ایسی ہی ہدایات پہلے سے موجود ہیں۔

ان دونوں حکومتوں کی جانب سے اس طرح کے فرمان کے بعد نہ صرف اپوزیشن بلکہ این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں نے بھی اس معاملے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم ہندوستانی آئین کے خلاف ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یوگی حکومت کا یہ فرمان مسلمانوں سے نفرت کی حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کانوڑ یاترا کے حوالے سے پولیس کا راج فرمان، ہوٹل، ڈھابہ اور ٹھیلہ والوں کو اپنا نام ظاہر کرنا لازمی

مظفرنگر پولیس کا حکم مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی طرف ایک قدم: کانگریس

کانوڑ یاترا کے لیے کھانے پینے کی اسٹالز پر نام لکھنے کی ہدایت سے ہٹلر دور کی یاد تازہ ہوتی ہے: اویسی

مظفر نگر پولیس نے حکم نامہ واپس لیا، اب دکانوں پر مالکان کو نام نہیں لکھنا پڑے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details