اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت سعودی عرب کا مشترکہ فوجی مشق 'صدا تنسیق' راجستھان میں شروع - صدا تنسیق

India Saudi military exercise بھارت سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق 'صدا تنسیق' پیر کو شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کی یہ جنگی مشقیں مغربی راجستھان کے ریتیلے ٹیلوں میں سرد ہواؤں کے درمیان 10 فروری تک جاری رہیں گی۔

India Saudi military exercise
بھارت سعودی عرب کا مشترکہ فوجی مشق 'صدا تنسیق' راجستھان میں شروع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 10:30 PM IST

جے پور: بھارت سعودی عرب مشترکہ فوجی مشق 'صدا تنسیق' کا افتتاحی ایڈیشن آج راجستھان کے مہاجن میں شروع ہوا۔ یہ مشق 29 جنوری سے 10 فروری 2024 تک منعقد کی جائے گی۔ سعودی عرب کے 45 اہلکاروں پر مشتمل دستے کی نمائندگی رائل سعودی لینڈ فورسز کر رہی ہے جبکہ 45 اہلکاروں پر مشتمل بھارتی فوج کے دستے کی نمائندگی بریگیڈ آف دی گارڈز (مکینائزڈ انفنٹری) کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔

اس مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت نیم صحرائی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کے لیے دونوں اطراف کے فوجیوں کو تربیت دینا ہے۔ یہ مشق دونوں ملکوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ ذیلی روایتی ڈومین میں کارروائیوں کو انجام دینے کی حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار میں اپنے بہترین طریقوں کا تبادلہ کرسکیں۔ یہ دونوں اطراف کے فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون، دوستی اور روابط کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس مشق میں موبائل وہیکل چیک پوسٹ کا قیام، کورڈن اینڈ سرچ آپریشن، ہاؤس انٹروینشن ڈرل، ریفلیکس شوٹنگ، سلیدرنگ اور سنائپر فائرنگ شامل ہیں۔ یہ مشق دونوں دستوں کو اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ مشترکہ سیکورٹی مقاصد کے حصول، دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

راجستھان کے مہاجن کو ایشیا کی سب سے بڑی فیلڈ فائرنگ رینج سمجھی جاتی ہے، مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں بھارتی فوج کے ساتھ دوسرے ممالک کے فوجیوں کی مشترکہ جنگی مشقیں اکثر دیکھی جاتی ہیں۔ اس بار یہ جنگی مشق بھارت اور متحدہ عرب امارات کی فوجوں کے ساتھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details