نئی دہلی: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج کو دیکھتے ہوئے، ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے جمعرات کو بھارتی کمیونٹی اور بھارتی طلباء کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں انھیں سفر سے گریز کرنے اور اپنے رہائشی احاطے سے باہر اپنی نقل و حرکت کو کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ ایڈوائزری بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں طلباء اور پولیس کے درمیان حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کے ارکان اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں اور اپنے رہائشی احاطے سے باہر اپنی نقل و حرکت کو کم سے کم کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں، مندرجہ ذیل 24 گھنٹے کے ہنگامی نمبروں پر ہائی کمیشن اور ہمارے اسسٹنٹ ہائی کمیشنز سے رابطہ کریں۔"
ہائی کمیشن آف انڈیا:
ڈھاکہ +880-1937400591 (واٹس ایپ پر بھی)
اسسٹنٹ ہائی کمیشن آف انڈیا: