اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہندوستان کی پہلی خاتون مہاوت کو پدم شری ایوارڈ - پہلی خاتون مہاوت پاربتی بروا

Padma Award 2024 حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا یہ باوقار ایوارڈ مختلف شعبوں میں غیر معمولی شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔

اے این آئی فوٹو
اے این آئی فوٹو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 10:44 PM IST

نئی دہلی: مرکز نے جمعرات (25 جنوری) کو پدم ایوارڈ کا اعلان کیا۔ ہندوستان کی پہلی خاتون مہاوت پاربتی بروا کا نام بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے 34 لوگوں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا یہ باوقار ایوارڈ مختلف شعبوں میں غیر معمولی شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔

قبائلی ماہر ماحولیات چامی مرمو، میزورم سے سماجی کارکن سنگتھنکیما، پلاسٹک سرجن پریما دھنراج، جو جلنے والوں کے لیے کام کرتے ہیں، بین الاقوامی ملاکھمب کوچ ادے وشواناتھ دیشپانڈے کو بھی پدم شری سے نوازا جائے گا۔

یزدی مانیکشا اٹالیہ، جنہوں نے ہندوستان کا پہلا سکل سیل انیمیا کنٹرول پروگرام تیار کیا،ان کو بھی پدم شری سے نوازا جائے گا۔

چھتیس گڑھ کے جوگیشور یادو، ہریانہ کے گورویندر سنگھ، کیرالہ کے ستیہ نارائن بیلیری، مغربی بنگال کے دکھو ماجھی، انڈمان اور نکوبار کے کے چیلمل، چھتیس گڑھ کے ہیم چند مانجھی کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔

اروناچل پردیش کے یانگ جموہ لیگو، کرناٹک کے سومنا، آسام کے سربیشور بسوماتری اور بہار کے شانتی دیوی پاسوان اور شیون پاسوان کی جوڑی کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔

مغربی بنگال کے رتن کہار، بہار کے اشوک کمار بسواس، کیرالہ کے بالا کرشنن سدانم پوتھیا ویتل، آندھرا پردیش کے اوما مہیشوری ڈی، اوڈیشہ کے گوپی ناتھ سوین، تریپورہ کے اسمرتی ریکھا چکما، مدھیہ پردیش کے اوم پرکاش شرما، کیرالا کے نارائنن ای پی، سناتن کے اومپرکاش بھگوت پادھان، مغربی بنگال کے رودر پال کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details