لکھنؤ:ہاتھرس میں پیش آئے حادثے کی عدالتی تحقیقات کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس برجیش کمار سریواستو کی صدارت میں تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دی گئی ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن بدھ کی رات گورنر آنندی بین پٹیل نے جاری کیا۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس ہیمنت راؤ اور ریٹائرڈ آئی پی ایس بھاویش کمار سنگھ کو اس جوڈیشل انکوائری کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کا ہیڈ کوارٹر لکھنؤ میں ہوگا۔ کمیشن اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرے گا۔ اس کی مدت میں کوئی بھی تبدیلی ریاستی حکومت کے حکم پر کی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن 2 جولائی 2024 کو ہاتھرس ضلع میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے گا اور تحقیقات کے بعد ریاستی حکومت کو مقررہ نکات پر رپورٹ پیش کرے گا۔
- ان نکات پر تحقیقات کریں گے۔
- پروگرام کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لی گئی اجازت پر کس حد تک عمل کیا؟
- ایس آئی ٹی اس بات کی جانچ کرے گی کہ آیا یہ واقعہ حادثہ ہے یا سازش، یا منصوبہ بند مجرمانہ واقعہ ہے۔
- پروگرام کے دوران بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیا انتظامات کیے گئے تھے۔
- حادثے کی وجوہات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
- ایس آئی ٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز بھی دے گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
- محکمہ داخلہ نے دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- قومی خواتین کمیشن کی چیئرمین نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بھولے بابا کا بیان
وہیں حادثے کے 24 گھنٹے بعد سورج پال بھولے بابا کا بیان آیا ہے۔ بابا کا یہ بیان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اے پی سنگھ نے جاری کیا ہے۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اے پی سنگھ نے کہا کہ بھولے بابا نے ہاتھرس میں بھگدڑ میں جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔ بھولے بابا نے بھگدڑ کے لیے سماج دشمن عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔