اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہلدوانی تشدد معاملہ: مشتبہ اہم ملزم سے 2.44 کروڑ کے نقصان کی ہوگی بھرپائی - ہلدوانی فساد

ہلدوانی تشدد کیس میں میونسپل کارپوریشن نے نقصان کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ہلدوانی تشدد کیس کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ عبدالملک سے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ہلدوانی میونسپل کارپوریشن نے ماسٹر مائنڈ عبدالملک کو 2 کروڑ 44 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ریکوری نوٹس جاری کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 11:22 AM IST

ہلدوانی: بنبھول پورہ تشدد کا مشتبہ ماسٹر مائنڈ عبدالملک 8 فروری کے واقعہ کے بعد سے مفرور ہے۔ ہلدوانی میونسپل کارپوریشن کو پتھراؤ اور توڑ پھوڑ اور آتش زنی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایسے میں ہلدوانی میونسپل کارپوریشن نے ہلدوانی تشدد معاملے کے اہم مشتبہ ملزم عبدالملک کے خلاف فسادات میں ہوئے نقصان کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

عبدالملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہلدوانی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ہلدوانی میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم 8 فروری کو بنبھول پورہ ملک کے باغ میں تجاوزات ہٹانے گئی تھی۔ اس دوران میونسپل کارپوریشن کو پتھراؤ، آتش زنی، توڑ پھوڑ اور فسادات کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جس میں درجنوں گاڑیاں جل گئیں۔ فسادیوں سے اس نقصان کا معاوضہ وصول کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جس کے بعد میونسپل کارپوریشن نے تشدد کے بعد ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔

ہلدوانی میونسپل کارپوریشن نے تشدد سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد عبدالملک کو ریکوری نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں 2 کروڑ 44 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ریکوری کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس نقصان کی رقم بنبھول پورہ واقعہ کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ عبدالملک سے وصول کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالملک نقصان کی رقم 15 فروری تک جمع کرائے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں پیش آئے تشدد میں میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ شرپسندوں نے سینکڑوں گاڑیوں کو جلا دیا ۔ شرپسندوں نے بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو بھی جلا دیا۔ اس لیے پولیس انتظامیہ شرپسندوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ کا کہنا ہے کہ بنبھول پورہ میں حالات معمول پر آنے کے بعد کرفیو میں نرمی پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details