حیدرآباد : مرکزی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 5.80 کروڑ جعلی راشن کارڈز کو ہٹادیا جائے گا۔ مرکزی وزارت خوراک نے کہا ہے کہ اب تک 20.40 کروڑ راشن کارڈوں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔ ملک میں کل 80.60 کروڑ مستفیدین پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے ذریعے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وضاحت کی کہ آدھار کی تصدیق اور ای-کے وائی سی تصدیق کے ذریعہ ملک بھر میں 5.80 کروڑ فرضی راشن کارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔
مرکز نے کہا کہ ای۔ پی او ایس آلات ملک بھر میں پھیلی ہوئی 5.33 لاکھ راشن کی دکانوں پر دستیاب ہیں۔ ان کی مدد سے 99.8 فیصد کارڈ کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے اور 98.7 فیصد استفادہ کنندگان نے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرلی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ای-کے وائی سی عمل کے ذریعے اب تک 64 فیصد مستفیدین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے پی ڈی اے میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، اس طرح دنیا میں فوڈ سیفٹی کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا گیا ہے۔