اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لڑکیوں کا غلبہ - UP Board 2024 Result - UP BOARD 2024 RESULT

اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طالبات نے ایک بار پھر طلبہ کے مقابلے اپنا برتری قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لڑکیوں کا غلبہ
یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لڑکیوں کا غلبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 7:39 PM IST

پریاگ راج:اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں طالبات نے ایک بار پھر طلبہ کے مقابلے اپنا برتری قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہائی اسکول امتحان میں سیتا پور کی پراچی نگم 98.50 فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلے مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں انٹرمیڈیٹ میں سیتا پور کے شبھم ورما نے 97.80 فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دونوں ہی طلبہ طالبات سیتا بال وی ایم آئی سی محمودآباد کے طالب علم ہیں۔

بورڈ کے ہائی اسکول امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کا فیصد 89.55 رہا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 82.60 فیصدی طلبہ کامیاب ہوئے۔ سیتا بال وی ایم آئی سی محمود آباد کی پراچی نگم نے ہائی اسکول امتحان میں 600 میں سے 591 نمبرات حاصل کئے ہیں جبکہ فتح پور کی دیپیکا سونکر 590 نمبرات حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دیپیکا ایس ایس آئی سی مصطفی پور حسین گنج فتح پور کی طالبہ ہیں۔

سیتا پور کی ہی ناویا سنگھ نے 588 نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وہ بھی سیتا بال وی ایم آئی سی کی طالبہ ہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحان میں سیتا بال وی ایم آئی سی کے امتیازی نمبر حاصل کرنے والے شبھم ورما کو 500 میں 489 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ وہیں باغپت کے بڑوت قصبے کے شری رام ایس ایم انٹر کالج کے ویشو چودھری، امروہہ کی کاجل سنگھ، سیتا پور کی کشش موریہ سمیت چھ دیگر طلبہ نے 500 میں 488 نمبرات حاصل کر کے مشترکہ طور سے دوسرے مقام پر ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details