اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چکن بریانی کی چھ پلیٹ کھائیں، ایک لاکھ روپے انعام پائیں، کم کھانے والوں کو بھی ملے گا انعام - Chicken Biryani contest

چکن بریانی کھانے والوں کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اگر آپ ہوٹل مالکان کی شرط پوری کرتے ہیں تو آپ کو ایک لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

Chicken Biryani contest
Chicken Biryani contest (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 6:10 PM IST

کوئمبٹور: تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں چکن بریانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے بدھ کے روز کیرالہ اور کوئمبٹور کے سینکڑوں کھانے کے شوقین بوچے فوڈ ایکسپریس ٹرین ہوٹل میں جمع ہوئے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 30 منٹ میں 6 پلیٹ بریانی کھانے والوں کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ یہ مقابلہ آج بھی جاری ہے۔

جس ہوٹل میں مقابلہ منعقد کیا گیا تھا وہ کوئمبٹور ریلوے اسٹیشن کیمپس میں ہے۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے سینکڑوں شرکاء پہنچے۔ اس میں مرد و خواتین دونوں نے شامل تھے۔

مقابلے کے قواعد کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کو بتایا گیا کہ ان کے لیے چھ پلیٹ چکن بریانی کھانا ضروری ہے، ورنہ وہ انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔ شرط پوری کرنے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

جس طرح لوگوں نے اس میں حصہ لیا اسے دیکھتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ نے جمعرات کو بھی اسے جاری رکھا۔ ہوٹل مالک نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے پاس آرہے تھے اس لیے انہوں نے آج بھی اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ہوٹل مالک نے یہ بھی بتایا کہ چھ پلیٹ کھانے والے کو ایک لاکھ روپے جبکہ چار پلیٹ کھانے والے کو پچاس ہزار روپے کا انعام ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ تین پلیٹ چکن کھائیں گے تو انھیں بھی انعام دیا جائے گا۔ تین پلیٹ کھانے والوں کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ بدھ کو اس مقابلے میں 400 افراد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details