حیدرآباد: کسانوں کے 'دہلی چلو' مارچ پر، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مودی حکومت کی ناکامی ہے، انہیں ایم ایس پی کے لیے قانونی ضمانت سے متعلق کسانوں کے مطالبے کو پورا کرنا چاہیے تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ایک اور مطالبہ جس میں سوامی ناتھن کمیٹی کے فارمولے کا نفاذ ہے کو بھی قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت وقت کیوں ضائع کر رہی ہے؟
کسانوں کے ساتھ پڑوسی ملک کی فوج کی طرح سلوک کیا جارہا ہے: اسدالدین اویسی کی مودی حکومت پر تنقید - کسان احتجاج
اسدالدین اویسی نے کسانوں کو چلو دہلی احتجاج کےلئے دہلی آنے سے روکنے پر شدید کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کسانوں کو احتجاج کرنے دہلی آنے سے اس طرح روک رہی ہے جیسے کوئی پڑوسی ملک کی فوج کو روکا جاتا ہے‘۔
Etv Bharat
Published : Feb 13, 2024, 4:49 PM IST
اسدالدین اویسی نے کسانوں کو چلو دہلی احتجاج کےلئے دہلی آنے سے روکنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کسانوں کو احتجاج کرنے دہلی آنے سے اس طرح روک رہی ہے جیسے کوئی پڑوسی ملک کی فوج کو روکا جاتا ہے‘۔ انہوں نے کسانوں کے مطالبہ کو فوری طور پر قبول کرنے کی وزیراعلظم نریندر مودی سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبہ قبول کرنے سے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ مل سکتا ہے’۔