اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں 17 جون کو عیدالاضحیٰ - Dhul Hijjah 1445 moon sighting

Dhul Hijjah 1445 moon sighting ملک بھر میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی توثیق کی گئی ہے۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق 8 جون کو یکم ذی الحجہ ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 8:38 PM IST

حیدرآباد : ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے آج ایک اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی الحجہ 1445ھ منعقد کیا گیا تھا۔ رویت ہلال کمیٹیوں نے تحت احکام شرعیہ آج ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق 8 جون بروز ہفتہ یکم دی الحجہ ہوگی اور 17 جون بروز دوشنبہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق چینائی کے صدر قاضی نے پونڈی چیری میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت دی گئی۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز سعودی عرب میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آیا تھا۔ وہاں کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ 7 جون بروز جمعہ یکم دی الحجہ اور 15 جون کو وقوف عرفہ ہوگا۔ اسی طرح 16 جون کو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details