نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں پانی کے سنگین بحران کے درمیان دہلی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتر پردیش کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے مزید پانی کی فراہمی کے لیے ہدایت کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عآپ حکومت نے ہریانہ، اتر پردیش، اور ہماچل پردیش سے پانی چھوڑنے کی ہدایت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ گزشتہ روز پانی کے وزیر آتشی نے کہا کہ دہلی حکومت ہریانہ کی جانب سے قومی راجدھانی کے پانی کا حصہ جاری نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، جس کی وجہ سے بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، آتشی نے کہا کہ دہلی ایک "ہنگامی صورتحال" سے گزر رہا ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان بھی کیا جارہا ہے۔