نئی دہلی: دارلحکومت کے وکاس پوری علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کو ایک نابالغ ہاتھ میں پلاسٹک کا ڈبہ لے کر بینک میں داخل ہوا، اس نے بینک ملازم سے رقم کا مطالبہ کیا۔ کہا کہ پیسے نہ دیئے تو میرے ہاتھ میں بم ہے جس سے سب کو اڑا دوں گا۔ لڑکے کے ہاتھ میں ریموٹ بھی تھا جسے وہ بم کا ریموٹ کہہ رہا تھا۔
جیسے ہی یہ لڑکا ایکسس بینک میں داخل ہوا وہاں افراتفری مچ گئی۔ ڈاکو نے اپنے ہاتھ میں موجود پلاسٹک کی چیز کو دھماکہ خیز قرار دیا اور ہاتھ میں پرچی پکڑی ہوئی تھی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ملزم نے کہا کہ اگر اس کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ پورا بینک اڑا دے گا۔ اس کے ہاتھ میں پلاسٹک کا ریموٹ بھی تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے بینک ملازم سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ریموٹ تھا جسے وہ بار بار بم کو ریموٹ کہہ رہا تھا۔ اس دوران حالات کو دیکھتے ہوئے ایک بینک ملازم نے پولیس کو بلایا، جس کے بعد وکاسپوری تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔