نئی دہلی: آتشی نے ہفتہ کو دہلی کے وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ کیلاش گہلوت، عمران حسین، گوپال رائے، سوربھ بھردواج اور مکیش اہلاوت نے بطور وزیر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد آتشی کو اروند کیجریوال کے پاؤں چھوتے بھی دیکھا گیا۔ اب کابینہ کے وزراء میں بھی محکمے تقسیم ہو گئے ہیں۔ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے پاس 13 محکمے ہیں۔ جانیے کس کو کون سا محکمہ ملا...
وزیراعلی آتشی کے پاس یہ محکمہ:
1. محکمہ تعمیرات عامہ
2. بجلی
3. تعلیم
4. اعلیٰ تعلیم
5. تربیت اور تکنیکی تعلیم
6. شعبہ تعلقات عامہ
7. محصول(ریوینو)
8. فنانس
9. منصوبہ بندی
10. خدمات
11. چوکسی
12. پانی
13. قانون، انصاف اور قانون سازی کے کام
(دیگر تمام محکمے جو کسی دوسرے وزیر کے لیے مختص نہیں کیے گئے ہیں۔)
وزیر سوربھ بھردواج کے پاس یہ محکمہ:
1. شہری ترقی
2. آبپاشی اور سیلاب کنٹرول
3. صحت
4. صنعت
5. فن، ثقافت اور زبان
6. سیاحت