اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیجریوال کا پی ایم مودی پر نشانہ - کہا، امت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، 17 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے - ARVIND KEJRIWAL INTERIM BAIL - ARVIND KEJRIWAL INTERIM BAIL

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پریس کانفرنس میں اپنے پرانے انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں پہنچتے ہی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان بھی ان کے ساتھ تھے۔ کیجریوال نے پریس کانفرنس میں پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔

day-after-walking-out-of-jail-kejriwal-to-visit-hanuman-temple-in-delhi-will-address-media
کیجریوال کا پی ایم مودی پر نشانہ - کہا، امت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، 17 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 10:28 AM IST

Updated : May 11, 2024, 2:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال کو فی الحال سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل چکی ہے۔ آج قومی دارالحکومت کے کناٹ پلیس علاقے میں ہنومان مندر میں درشن کیے۔ کیجریوال کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور کیجریوال کی اہلیہ سنیتا بھی تھیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے کہا، 'سوچا نہیں تھا کہ میں باہر آؤں گا'۔ کیجریوال نے بی جے پی اور پی ایم مودی کو نشانہ بنانا جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی اپنے لئے نہیں امیت شاہ کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ وہ 17 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیجریوال نے اور کیا کہا۔

  • پریس کانفرنس سے بڑی باتیں
  1. ملک کے بڑے بد عنوان لوگ بی جے پی میں شامل
  2. عام آدمی پارٹی کو توڑنے کی بہت کوششیں کی گئیں۔
  3. عآپ کے سرکردہ لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
  4. میرا اندازہ ہے کہ 4 جون کے بعد ان کی حکومت نہیں بنے گی۔
  5. مودی جی اپنے لیے نہیں امیت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
  6. مودی جی 17 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
  7. میں نے استعفیٰ نہیں دیا، یہ آمریت کے خلاف جدوجہد ہے۔
  8. دنیا بھر سے لوگوں نے دعا کی اس لیے میں آپ کے سامنے ہوں۔
  9. وہ چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی کو کچل دیا جائے۔
  10. مجھے عہدے کا لالچ نہیں ہے۔
  11. میں نے عوام کی خدمت کے لیے انکم ٹیکس کمشنر کی نوکری چھوڑ دی۔
  12. انہوں نے ایک جھوٹی سازش رچی۔ اس لیے میں نے استعفیٰ نہیں دیا۔
  13. میں نے کہا کہ میں انہیں دکھاؤں گا کہ جیل سے حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

اروند کیجریوال جو کہ یکم جون تک عبوری ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، سپریم کورٹ کے ججوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ملک کو 'آمریت' سے بچانے کے لیے 140 کروڑ بھارتیوں کا تعاون عام آدمی پارٹی کو ملے گا۔

"میں نے کہا تھا نہ کہ میں جلد واپس آؤں گا اور میں آیا۔ ’آج میں آپ لوگوں کے درمیان یہاں ہوں،" کیجریوال نے جمعہ کو جیل سے اپنی رہائش گاہ کے راستے میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا۔

"میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اور ساتھ میں ملک بھر کے کروڑوں لوگوں کا بھی جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ میں سپریم کورٹ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے میں یہاں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میری آپ سب سے صرف ایک درخواست ہے۔ ہمیں مل کر ملک کو آمریت سے بچانا چاہیے، میں بھی آمریت کے خلاف لڑ رہا ہوں لیکن ہمارے ساتھ ساتھ ملک کی 140 کروڑ عوام کو بھی آمریت کے خلاف لڑنا ہوگا۔

کیجریوال کا عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنوں اور لیڈروں کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی دہلی کے وزیر اعلیٰ جیل سے باہر آئے، ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، ان کی بیٹی ہرشیتا، وزیر آتشی اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک ان کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ان کی ضمانت کو جمہوریت کی جیت قرار دیا۔ "ہنومان جی کی جئے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کی دعاؤں اور آشیرواد کا نتیجہ ہے۔ سب کا بہت بہت شکریہ، یہ بات" انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 11, 2024, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details