نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کے روز مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے تقریباً 50 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتکان کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی بھتہ پہلے ہی 46 فیصد تھا اور اب اس اضافے کے ساتھ یہ 50 فیصد ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر اب ہاؤسنگ الاؤنس کے ساتھ ہی گریجویٹی وغیرہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ اب ہاؤسنگ الاؤنس 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد، 18 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد اور 27 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی گریچیوٹی کی اعلی ترین حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں چار فیصد کا اضافہ
DA hiked by 4 per cent points حکومت نے جمعرات کے روز مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے تقریباً 50 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتکان کو فائدہ پہنچے گا۔
Published : Mar 7, 2024, 10:38 PM IST
گوئل نے کہا کہ مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافے سے حکومت پر 12868.72 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم مہنگائی بھتہ اور ہاؤسنگ الاؤنس کے ساتھ ہی دیگر متعلقہ الاؤنس میں اضافے سے مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کو یکم جنوری 2024 سے فروری 2025 تک 24400 کروڑ روپے کا فائدہ ملے گا۔ مہنگائی بھتے کو 50 فیصد تک بڑھانے کے بعد اسے بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے سے متعلق سوال پر، گوئل نے کہا کہ فی الحال صرف مہنگائی بھتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یہ فیصلے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق کیے گئے ہیں۔
یو این آئی