لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری کامریڈ اتل انجان، جو کبھی بائیں بازو کا ایک اہم چہرہ تھے، انتقال کر گئے۔ اتل انجان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر کے ایک نجی اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے آج صبح وہیں آخری سانس لی۔ طلبہ سیاست سے قومی سیاست تک کے سفر میں ان کا لکھنؤ سے گہرا تعلق رہا ہے۔
کامریڈ اتل انجان 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی رہے اور اس کے بعد فعال سیاست میں آئے۔ یونیورسٹی سے سیاست کا آغاز کرنے والے اتل انجان کو بائیں بازو کی سیاست کا ایک بڑا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ کامریڈ اتل کمار انجان 20 سال کی عمر میں نیشنل کالج اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔