لکھنؤ:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما اتل انجان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اتل انجان لکھنؤ کے میو اسپتال، گومتی نگر میں زیر علاج ہیں۔ پارٹی کے قومی سکریٹری کے نارائن اتوار کو اسپتال پہنچے۔ کے۔ نارائن نے ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے جانکاری لی۔ انجان کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے باوجود پچھلے کچھ دنوں سے ان کی صحت میں معمولی بہتری ہے۔ اگلے چند دن اتل انجان کی صحت کے لیے بہت اہم بتائے جا رہے ہیں۔
اتل انجان، جو لکھنؤ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر رہ چکے ہیں، قومی سطح پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔ اتل انجان قومی سطح پر کمیونسٹ پارٹی کا رخ پیش کرنے میں کافی مشہور رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بہت زیادہ فالوور ہیں۔ لیکن گزشتہ 15 دنوں سے وہ صحت سے متعلق سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ وہ میو اسپتال، گومتی نگر میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔