اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس نے 43 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

Congress Second Listکانگریس کی 43 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ کمل ناتھ کے بیٹے نکل ناتھ کو چھندواڑہ سے ٹکٹ ملا ہے، اشوک گہلوت کے بیٹے کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Mar 12, 2024, 7:25 PM IST

دوسری فہرست  جاری
دوسری فہرست جاری

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے لوک سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 43 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔راہل کسوان، جو پیر کو بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے ان کو چورو لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے لوک سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 43 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

اس سے پہلے کانگریس کی پہلی فہرست 8 مارچ کو آئی تھی۔ اس میں 39 نشستوں کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دی گئی۔ پہلی فہرست میں کیرالہ سے 16، کرناٹک سے 7، چھتیس گڑھ سے 6 اور تلنگانہ سے 4 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ میگھالیہ سے 2 اور ناگالینڈ، تریپورہ، سکم اور لکشدیپ سے ایک ایک نام آیا۔ ان 39 امیدواروں میں سے 15 عام زمرہ سے ہیں اور 24 ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی زمرے سے ہیں۔

Last Updated : Mar 12, 2024, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details