نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے ہریانہ اور مہاراشٹر میں موب لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو بی جے پی حکومت میں کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'نفرت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اقتدار کی سیڑھی پر چڑھنے والے ملک بھر میں خوف کا راج قائم کر رہے ہیں۔ بھیڑ کی شکل میں چھپے نفرتی عناصر قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے ہوئے کھلے عام تشدد پھیلا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے ان شرپسندوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، اسی لیے ان میں ایسا کرنے کی ہمت پیدا ہو گئی ہے۔'
اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایسے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہریانہ موب لنچنگ: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے برہمی کا اظہار کیا، کہا سخت کارروائی ضروری