ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن نے یوپی، پنجاب اور کیرالہ کے ضمنی انتخابات کو دوبارہ شیڈول کیا - ASSEMBLY BYPOLLS

یوپی، پنجاب اور کیرالہ کے ضمنی انتخابات کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔ اب ضمنی انتخابات 13 کے بجاے 20 نومبر کو ہوں گے۔

یوپی، پنجاب اور کیرالہ کے ضمنی انتخابات کو دوبارہ شیڈول کیا گیا
یوپی، پنجاب اور کیرالہ کے ضمنی انتخابات کو دوبارہ شیڈول کیا گیا (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Nov 4, 2024, 3:08 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے دباؤ میں ضمنی انتخابات کو دوبارہ شیڈول کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیر کو اتر پردیش، پنجاب اور کیرالہ میں تہواروں کے پیش نظر اسمبلی ضمنی انتخابات کو 13 نومبر سے 20 نومبر تک دوبارہ شیڈول کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔

واضح رہے، اتر پردیش میں نو، پنجاب میں چار اور کیرالہ میں ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

کانگریس، بی جے پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی سمیت پارٹیوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ وہ مختلف تہواروں کے پیش نظر انتخابات کو دوبارہ شیڈول کریں۔ پارٹیوں کا کہنا تھا کہ، تہواروں کی وجہ سے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اثر پڑ سکتا ہے۔

کانگریس کے مطابق، کیرالہ کی پلکّڈ اسمبلی سیٹ پر رائے دہندگان کا ایک بڑا حصہ 13 سے 15 نومبر تک کلپتی رستھولسوم کا تہوار مناتا ہے۔ پنجاب میں، پارٹی نے کہا تھا کہ، شری گرو نانک دیو کا 555 واں پرکاش پرو 15 نومبر کو منایا جائے گا اور 13 نومبر سے اکھنڈ پتھ کا اہتمام کیا جائے گا، جس کی وجہ سے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اثر پڑ سکتا ہے۔

اتر پردیش ضمنی انتخابات کی تاریخوں سے متعلق بی جے پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ اتر پردیش میں لوگ کارتک پورنیما سے پہلے تین سے چار دن کا سفر کرتے ہیں۔ کارتک پورنیما 15 نومبر کو منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.