اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں کرناٹک کانگریس کا آج احتجاج، عوام سے شرکت کی اپیل - protest against economic oppression

Karnataka Govt protest against Centre in Jantar Mantar Delhi قومی دار الحکومت دہلی کے جنتر منتر پر کرناٹک کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے جس میں وزیراعلی سدارامیا، نائب وزیراعلی ڈی کے شیو کمار اور دیگر رہنما شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے مرکز کے مبینہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

CM Siddaramaiah urges people
CM Siddaramaiah urges people

By ANI

Published : Feb 7, 2024, 10:57 AM IST

Updated : Feb 7, 2024, 12:24 PM IST

بنگلورو: دہلی کے جنتر منتر پر کرناٹک کانگریس کی جانب سے مرکز کے خلاف مبینہ امتیازی سلوک پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے منگل کو لوگوں کو ٹیکس کی تقسیم اور گرانٹس میں ریاست کے ساتھ مرکز کے مبینہ امتیازی سلوک کے خلاف قومی دارالحکومت میں ہونے والے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

سدارامیا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "آئیے ہم مرکزی حکومت کی طرف سے کرناٹک کے معاشی جبر کے خلاف آواز بلند کریں۔ آئیے کل جنتر منتر، دہلی میں دھرنا ستیہ گرہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کریں"۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی ریاست میں کانگریس حکومت کننڈیگاوں کے منصفانہ ٹیکس حصہ اور گرانٹ کی تقسیم میں امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج پہلے ودھان سودا میں اس معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد کہا کہ منصوبہ بند احتجاج بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نہیں ہے اور تمام اراکین اسمبلی کو پارٹی لائنوں کو بھول کر اس میں حصہ لینا چاہیے۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ "پوری حکومت احتجاج کرے گی، تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی لائن بھول کر حصہ لینا چاہیے۔ ریاست کی بھلائی کے لیے ہم سب کو مل کر لڑنا ہے۔ ہم ایک یونین سسٹم میں ہیں، ہم مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، لیکن ہم جاری رکھیں گے۔ مرکز کی جانب سے غیر منصفانہ سلوک کیا گیا، ہمیں کووڈ کے دوران بھی مناسب ریلیف نہیں ملا، شدید بارش کے دوران بھی گرانٹ نہیں ملی، بھدرا میلڈنڈے پروجیکٹ کے لیے 5300 کروڑ روپے نہیں دیے گئے، یہ بی جے پی کے خلاف احتجاج نہیں ہے۔ یہ مالیاتی تقسیم اور خشک سالی کی امداد میں امتیازی رویہ کے خلاف احتجاج ہے"۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے مرکزی عبوری بجٹ کو مایوس کن قرار دیا

قبل ازیں پیر کو لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ملک بھر میں ایک عام تاثر ہے کہ غیر بی جے پی ریاستوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تازہ ترین مثال کانگریس کے زیر اقتدار ریاست کرناٹک ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کانگریس رہنما کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو "سیاسی طور پر خراب بیانیہ" قرار دیا جس کا پروپیگنڈہ کچھ مفاد پرست گروپوں کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔

(اے این آئی)

Last Updated : Feb 7, 2024, 12:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details