اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب - Celebrations of Independence Day - CELEBRATIONS OF INDEPENDENCE DAY

ہندوستان ہر سال 15 اگست کو اپنا یوم آزادی مناتا ہے۔ ہندوستان کو انگریزوں کے ساتھ طویل جنگ اور بے لوث قربانیوں کے بعد آزادی ملی۔ اس لیے آزادی کا یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہر سال 15 اگست کو بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 7:06 PM IST

حیدرآباد: 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی قلعہ گولکنڈہ پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعدد رہنما اور اعلی عہدیدار موجود تھے۔ وہیں دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج یہاں حیدرآباد میں قومی پرچم لہرایا۔ مدینہ چوک کے قریب پرانے شہر میں انہوں نے ترنگا لہرایا، وہ قومی ترانہ گاتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اسد الدین اویسی نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)
ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی پہلی خاتون وائس چانسلر نعیمہ خاتون نے پہلی مرتبہ وائس چانسلر کی حیثیت سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرکے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اسی ضمن میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی اسٹریچی ہال پر جشن یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی اساتذہ, طلباء اور غیر تدریسی ملازمین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے پرچم کشائی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ آج ہمارے لئے بہت بڑا دن ہے اس لئے میں سبھی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)

میرٹھ: جشن یوم آزادی کی 78وی سالگِرہ کے موقع پر میرٹھ میں بھی مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مدارس اسلامیہ کے مراکز پر بھی جشن آزادی منایا گیا۔ میرٹھ کے مختلف مدارس میں منصبیہ عربی کالج، مدرسہ محمودالسلام، مدرسہ اسلامیہ عربیہ اندر کوٹ کے علاوہ شہر کے دیگر تعلیمی اداروں میں آج کے دن کو ایک تہوار کی شکل میں مناتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کر تے ہوئے نوجوان نسلوں میں ان کی قربانی کی اہمیت کو بیان کیا گیا۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)

میڈیا سے خاص گفتگو کے دوران علماء نے کہا کہ ہمارا ملک بہت ہی پیارا اور خوبصورت ملک ہے جس کو آزاد کرانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اس میں چاہے گاندھی جی ہو یا ابوالکلام آزاد یا شہید بھگت سنگھ ہو یا اشفاق اللہ خان سبھی مذاہب کے لوگوں نے اپنی جان کی قربانیاں دیکر اس ملک کو آزاد کرایا اور آج کچھ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں لگی ہیں ایسے ماحول میں ہمیں اس دن ملک کی عوام کو یہی پیغام دینا ہے کہ انسان کو انسان سے محبت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی مذہب نفرت کا پیغام نہیں دیتا۔

کانپور: ہندوستان کو آزاد ہوئے 77 سال مکمل ہو چکے ہیں ہندوستان کی آزادی کی78 ویں سالگرہ کے موقع پر کانپور کے مسٹن روڈ پر آزادی کی پہلی پرچم کشائی رات 12 بجتے ہی شروع ہو جاتی ہے، لوگ آزادی کے جشن میں ڈوب جاتے ہیں شہر کے تمام بڑے اور آزادی کی تحریک سے وابستہ مجاہد آزادی کے خاندان کے لوگ بھی اس جشن میں ضرور شریک ہوتے ہیں۔ جب ہندوستان 1947 میں آزاد ہوا تھا اس وقت رات 12 بجتے ہی آزادی کا پہلا پرچم کانپور کے مسٹن روڈ پر اس وقت کانگریس کے لیڈر شیو نارائن ٹنڈن نے پھیرایا تھا۔ جب سے آج تک کانگریس پارٹی اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہے اور ہر سال رات 12 بجتے ہی مسٹن روڈ پر آزادی کا بھارتی ترنگا پھہرایا جاتا ہے۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)

گیا: گیا کے مدارس اسلامیہ میں جوش اور حب الوطنی کی عقیدت کے ساتھ پرچم کشائی ہوئی۔ ضلع کے مدارس اسلامیہ میں سب بڑی تقریب بیلا گنج میں واقع 'مدرسہ فیض الاذان گاچهی' میں منعقد ہوئی جہاں مسلمانوں سمیت ایک بڑی تعداد ہندو برادری کی تھی اور یہاں مدرسہ کے سلائی سینٹر میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے والی غیر مسلم طالبات کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آر جے ڈی یوتھ کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر وشو ناتھ یادو شریک ہوئے اور انہی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی، اس موقع پر مدرسہ فیض الاذان میں ایک تقریب ہوئی جس کی صدارت مدرسہ فیض الاذان کے سرپرست و بانی اور مرزا غالب کالج گیا کے سابق پرنسپل پروفیسر غلام صمدانی نے کی۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب (Etv bharat)

ABOUT THE AUTHOR

...view details