ممبئی: آج پیر کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔ یہ مہم شام 5 بجے رک گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں، ان سیٹوں کے لیے ووٹنگ بدھ 20 نومبر کو ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ انتخابات میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ حکمراں مہایوتی اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی دونوں پارٹیوں نے ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے ووٹروں سے بہت سے وعدے کیے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ ووٹرز جیت کا تاج کس کے سر پر سجائیں گے۔
انتخابی مہم کے آخری روز تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلیاں نکالیں اور اپنی اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مہاراشٹر میں اصل لڑائی مہا یوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی میں کانگریس، شیو سینا (یو بی ٹی) اور شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں۔ ساتھ ہی، بھارتیہ جنتا پارٹی، اجیت پوار کی این سی پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا مہا یوتی میں شامل ہیں۔
جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے لیے ہوگی ووٹنگ: