نئی دہلی: اقلیتی امور کی وزارت کے لیے بجٹ مختص 2023-24 میں 2,608.93 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مقابلے میں 2024-25 کے لیے 574.31 کروڑ روپے بڑھ کر 3,183.24 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 2024-25 کا بجٹ پیش کیا، جو ان کی مسلسل ساتواں بجٹ ہے، جس نے سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی تیسری مدت کے اقتدار کا پہلا بجٹ تھا۔
سنہ 24-2023 میں وزارت کے لیے مختص کردہ بجٹ 3,097.60 روپے تھا۔ تاہم سرکاری دستاویزات کے مطابق نظر ثانی شدہ تخمینہ 2,608.93 روپے تھا۔