اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے: سونیا گانددھی - Sonia Gandhi Vedio massage - SONIA GANDHI VEDIO MASSAGE

سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ملک کے دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خوفناک امتیازی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہ ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ارادوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔

Sonia Gandhi
سونیا گانددھی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 4:57 PM IST

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی (اے این آئی)

حیدرآباد: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں نوجوانوں کو بے روزگاری، خواتین کو ظلم و زیادتی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خوفناک امتیازی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں۔

سونیا گاندھی نے آگے کہا کہ یہ ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ارادوں کی وجہ سے ہے کیونکہ ان کی توجہ صرف کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔ انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔

اس کے برعکس کانگریس پارٹی اور میں نے ہمیشہ سب کی ترقی، مظلوموں کو انصاف اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ کانگریس اور انڈیا کا اتحاد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ سب کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور آئیں مل کر ایک مضبوط اور متحد بھارت بنائیں۔

واضح رہے کہ سات مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے تحت آج 12 ریاستوں کے 93 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی صورتحال برٹش دور جیسی ، ملک میں ایک قسم کی دہشت:پرینکا گاندھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details