اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے امراوتی سے نونیت رانا اور چتردرگا سیٹ سے گووند کرجول کو ٹکٹ دیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 7ویں فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں مہاراشٹرا اور کرناٹک سے ایک ایک امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی نے مہاراشٹر کی امراوتی سیٹ سے آزاد ایم پی نونیت رانا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

LOK SABHA ELECTIONS 2024
بی جے پی نے امراوتی سے نونیت رانا اور چتردرگا سیٹ سے گووند کرجول کو ٹکٹ دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 10:42 PM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر کی امراوتی سیٹ سے آزاد ایم پی نونیت رانا اب اسی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔ جب کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کرنال اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گے۔ بی جے پی نے بدھ کی شام کو لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی ساتویں فہرست میں مہاراشٹر اور کرناٹک کی دو سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ رانا نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات امراوتی سے آزاد امیدوار کے طور پر جیتے تھے۔ انہوں نے اس الیکشن میں شیوسینا لیڈر اننت راؤ اڈسول کو شکست دی تھی۔ اڈسول اس وقت مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا میں ہیں۔ غور طلب ہو کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے منظور کردہ ناموں کے مطابق رانا مہاراشٹر کی امراوتی سیٹ سے امیدوار ہوں گی جبکہ گووند کرجول کو کرناٹک کی چتردرگا سیٹ سے بی جے پی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں پارٹی نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلی سینی کو ہریانہ میں کرنال اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں میدان میں اتارا گیا ہے۔

قابل ذکر ہو کہ بی جے پی نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے تین امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی تھی۔ اس میں راجستھان سے دو اور منی پور سے ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پارٹی نے راجستھان کے دوسہ پارلیمانی حلقہ سے کنہیا لال مینا اور کرولی دھولپور لوک سبھا سیٹ سے اندو دیوی جاٹو کو امیدوار بنایا تھا۔ پارٹی نے دوسہ سیٹ سے موجودہ ایم پی جسکور مینا کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ کانگریس نے یہاں سے مراری لال مینا کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details