اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 11:38 AM IST

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کے 'شکتی سے لڑنے' والے تبصرہ سے بی جے پی بوکھلائی

جوں جوں لوک سبھا انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں، سیاسی پارہ چڑھتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کے ذریعہ ای وی ایم سے متعلق شکتی سے لڑنے والے تبصرہ پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ دونوں پارٹیوں میں الزام جوابی الزام کا دور شروع ہو گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر نلین کوہلی نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی سالمیت پر سوال اٹھانے والے حالیہ تبصروں کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ کوہلی نے راہل گاندھی کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات بھارت کے ووٹروں کی توہین ہیں۔ راہل گاندھی کے "شکتی کے خلاف لڑنے" والے تبصرے سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کے نلین کوہلی نے کہا کہ اس طرح کے الزامات لگا کر کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی ایک طرح سے ہندوستان کے ووٹروں کی توہین کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کے ووٹر ہیں جو ہندوستان کی تقدیر کا تعین کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ، یہ وہ لوگ جنہوں نے 2014، 2019 کو وزیر اعظم مودی کو آشیرواد دیا تھا اور واضح طور پر انہیں تیسری مدت کے لیے آشیرواد دینا چاہتے ہیں، کیونکہ نریندر مودی پوری ملک کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔ کوہلی نے کہا کہ، وزیر اعظم کا ایک ہی ایجنڈا ہے، اور وہ ہے بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانا۔

راہل گاندھی نے اتوار کے روز بھارت جوڑو نیائے یاترا کی اختتامی تقریب میں مہاراشٹر میں اپنے تبصروں میں ای وی ایم کے آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے ہندی لفظ 'شکتی' کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی طاقت کے خلاف اپوزیشن کی جدوجہد پر زور دیا تھا۔

ممبئی میں راہل نے اپنے خطاب میں کہا کہ، ہندی میں ایک لفظ 'شکتی' ہے۔ ہم اس شکتی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ شکتی ہے کیا اور کیا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ، ای وی ایم کی روح اور سالمیت کا سودا بادشاہ (مودی) کے لیے کیا گیا ہے۔ راہل نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے۔ نہ صرف ای وی ایم بلکہ ملک کا ہر خود مختار ادارہ چاہے وہ ای ڈی ہو، سی بی آئی ہو یا محکمہ انکم ٹیکس، نے مرکز کو اپنی ریڑھ کی ہڈی کا سودا کیا ہے۔"

دوسری جانب، راہل گاندھی کے 'شکتی' تبصرہ پر، کانگریس لیڈر ادت راج کہتے ہیں کہ "یہ ملک کا مسئلہ بن گیا ہے۔ 'راجہ کی جان ای وی ایم، ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی میں'۔ لوگ ای ڈی اور سی بی آئی کی وجہ سے خوفزدہ ہو رہے ہیں اور یا تو پارٹی چھوڑ رہے ہیں یا سیاست یا بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہی بات تاجروں پر بھی لاگو ہوتی ہے... ہم ای وی ایم کے مسئلے کے خلاف کافی عرصے سے لڑ رہے ہیں..."

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details