اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھوپیش بگھیل کا راج ناندگاؤں پارلیمانی سیٹ کے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی تبدیل کرنے الزام - EVM OBJECTION

چھتیس گڑھ کانگریس ای وی ایم پر انگلی اٹھانے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ بھوپیش بگھیل نے راج ناندگاؤں کے ای وی ایم بدلے جانے کا الزام لگایا ہے۔

Baghel claims several EVMs changed after polling in Rajnandgaon Lok Sabha seat
بھوپیش بگھیل نے راج ناندگاؤں پارلیمانی سیٹ کے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی تبدیل کرنے کا لگایا الزام (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 8:31 AM IST

راج ناندگاؤں: کانگریس کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے الزام لگایا ہے کہ راج ناندگاؤں لوک سبھا سیٹ جہاں سے انھوں نے الیکشن لڑا ہے وہاں پر پولنگ کے بعد کئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی(VVPAT) یونٹوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ بگھیل نے دعویٰ کیا کہ راج ناندگاؤں میں 26 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ میں استعمال ہونے والی متعدد ای وی ایم کی تعداد الیکشن کمیشن کے ذریعہ فراہم کردہ متعلقہ بوتھوں کی مشینوں کے تفصیلات فارم 17 سی میں درج نمبر سے میل نہیں کھاتے۔

بھوپیش بگھیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے تفصیلات بتائی ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بھوپیش بگھیل نے الیکشن کمیشن کے زریعہ دیے گئے فارم 17 سی میں درج نمبرات کے ساتھ موجودہ ای وی ایم اور وی وی اے پی ٹی کے نمبرات کو شیئر کیا ہے۔

واضح رہے یہ پہلی دفع نہیں ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم پر سوال کھڑا کر رہی ہیں۔ 2019 لوک سبھا انتخابات کے بعد سے کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے جس میں بھی اپوزیشن نے ای وی ایم پر سوال اٹھائے ہیں۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی جا چکا ہے۔ جہاں سے اپوزیشن پارٹیوں کو مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سماجوادی پارٹی کے لیڈر گنتی سے قبل ہی گھروں میں نظربند، اکھلیش یادو کا سخت اعتراض

ABOUT THE AUTHOR

...view details