ETV Bharat / bharat

سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت

سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، اس کی سماعت آج ہوگی۔

سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

نئی دہلی: مسجد کمیٹی نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ یہ معاملہ آج چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ کے سامنے درج ہے۔ کمیٹی نے ایڈووکیٹ فضیل احمد ایوبی کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ ایڈووکیٹ ایوبی کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جس جلد بازی میں سروے کی اجازت دی گئی اور ایک دن کے اندر سروے کیا گیا اور اچانک بمشکل چھ گھنٹے کے اندر نوٹس کے ساتھ دو دن بعد دوسرا سروے کرایا گیا، اس نے بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو جنم دیا ہے اور ملک کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔"

درخواست میں کہا گیا ہے کہ، عبادت گاہوں کے قانون کے تحت مقدمے کی سماعت پر روک ہے اور ٹرائل کورٹ نے مسجد کے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ طور پر حکم جاری کرکے غلطی کی ہے۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ مسجد محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے تحت ایک قدیم یادگار ہے۔

مسجد کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کے پس منظر میں اسے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ پچھلے ہفتے، سنبھل کے ایک سول جج (سینئر ڈویژن) نے ایک ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ مسجد کا سروے کرانے کا ایک فریقی حکم جاری کیا۔ مدعی نے نچلی عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ چندوسی میں واقع شاہی جامع مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1526 میں وہاں موجود ایک مندر کو گرا کر تعمیر کیا تھا۔ جب اہلکار چندوسی میں شاہی جامع مسجد کا سروے کرنے پہنچے، احتجاجی مظاہروں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا، جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.